تازہ تر ین

سیٹھی کے اقتدارکاسورج جلدغروب ہوجائیگا،مرزااقبال بورڈارکان کو کوڈبل جاب کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،فرحان نثارکی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈ یسک ) سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ پی سی بی میں نجم سیٹھی کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیٹھی کی کوشش ہے جلد سے جلد کام مکمل کرلیں۔ وسیم اکرم اور جاوید میانداد بھی ایوارڈزشومیںنہیں آئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر حسنین شاہ نے کہا کہ باہر کی ٹیموں کے لئے ان دنوں سری لنکا میں کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا میں کوشش کررہا ہوں پاکستان کا نام روشن کروں۔ سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی شاید اب پی سی بی میں چند دن کے مہمان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جاتے جاتے ایوارڈ شو کا کریڈٹ اپنے نام کرلیں۔ یہ ایوارڈ شو جلد بازی کے باعث بہتر طور پر نہ کرایا جاسکا۔ میرے خیال میں بورڈ میں کام کرنے والوں کو ڈبل جاب کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain