ممبئی(آئی این پی) ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے ہار سے خوفزدہ، بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے شیڈول پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی بورڈ کا کہنا کہ ٹوربنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ انیس ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو دو دن کے آرام کا موقع مل جائے گا۔ لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دو روز میچز کھیلنا پڑیں گے۔ بھارتی بورڈ کا مطالبہ تھا کہ اسے بھی میچ سے قبل آرام کا موقع دیا جانا چاہیئے تاکہ وہ بھی میچ میں تازہ دم ہو کر حصہ لے سکیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ سے دبئی میں ہو رہا ہے۔ جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، بھارت کی ٹیموں کے علاوہ ایک کوالیفائیر کی ٹیم شریک ہوگی۔بھارتی ٹیم کو18ستمبرکو کوالیفائرکیخلاف میچ کھیلناہے جس کے بعد اگلے ہی روزپاکستان سے میچ بھی شیڈول ہے۔
