تازہ تر ین

پرانے ٹی وی سے بنی دیواروں والا دلچسپ مکان

ویتنام(ویب ڈیسک) ویت نام میں ایک گھر کے باہر پرانے ٹی وی سیٹ کچھ اس طرح سے لگائے گئے ہیں جن پر دیواروں کا گمان ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویت نام نے ایک ہرے بھرے علاقے میں ایک مکان کے باہر درجنوں ٹی وی سے مکان کی دیوار یا باڑ بنائی ہے۔ یہ تمام ٹی وی سیٹس پرانے ہیں جن میں کیتھوڈ رے (پکچر) ٹیوب لگی ہوئی ہے۔یہ عجیب گھر ویت نام کے جزیرے ہون تھوم میں واقع ہے لیکن جزیرے پر چلنے والی تیز ہواو¿ں سے ان ٹی وی سیٹس کو اب تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اسی بنا پر گھر کے مالک نے ٹی وی سے گھرکی دیوار بنائی ہے۔ لیکن دیوار بنانے کے لیے ٹی وی کے انتخاب کی وجہ کوئی نہیں جانتا۔بعض لوگوں کے مطابق یہ ایک ٹی وی بنانے والے کا مکان ہے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مالک نے یہ ٹی وی سستے بھاو¿ خرید کر اسے خوبصورت انداز میں لگا کراپنے مکان کی شان بڑھائی ہے۔ وجہ کوئی بھی ہو لیکن یہ گھر اب توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ٹیلی وڑن سے بنی اس دیوار پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی ہورہی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹی وی میں ٹوٹ پھوٹ سے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کیتھوڈ رے ٹیوبس میں پارہ، سیسہ اور دیگر مضر کیمیکلز ہوتے ہیں جن سے خصوصاً بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain