تازہ تر ین

بیٹس مین کونازیبااشارہ کرنے پرسہیل تنویرکو تنقیدکا سامنا

لاہور(نیوزایجنسیاں) کریبین پریمیئر لیگ میں بیٹسمین کو آٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے۔بیٹسمین کو آٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے، گیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو سینٹ کٹس کے بیٹسمین بین کٹنگ نے ایک گیند پر چھکا رسید کیا، دوسری ہی گیند پر پیسر نے انہیں آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا۔ سہیل تنویر کی ٹیم 6 وکٹوں سے فاتح رہی تاہم سوشل میڈیا پر ان اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain