تازہ تر ین

سب سے خوبصورت نوچ والا اوپو اسمارٹ فون

لاہور (ویب ڈیسک)ویسے آج کل ہر فون میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن دیا جارہا ہے مگر لگتا ہے کہ چینی کمپنی اوپو اب اس رجحان کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔ اوپو کی جانب سے نیا فلیگ شپ فون ایف 9 رواں ماہ 15 تاریخ کو متعارف کرایا جارہا ہے اور یہ پہلا واٹر ڈراپ اسکرین ڈیزائن فون ہے۔اس کے اوپر بڑے چوکور نوچ کی جگہ پانی کے قطرے کی شکل کا چھوٹا سا نوچ دیا گیا ہے جس میں سیلفی کیمرہ اور اسپیکر دیا گیا ہے اور ڈیزائن کے لحاظ سے یہ بالکل مختلف ڈیوائس ہے۔اس فون میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں اور متاثرکن 90.8 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔بیک پر یہ فون گرگٹ کی طرح بدلتا محسوس ہوتا ہے اور یہ 3 رنگوں میں سن رائز ریڈ، ٹوائیلائٹ بلیو اور اسٹاری پرپل میں دستیاب ہوگا۔ یہ فون VOOC فلیش ٹیکنالوجی کے ساتھ ہے، جس کی بدولت روایتی چارجنگ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں یہ فون 4 گنا زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے۔یہ فون 6.3 انچ کے ایف ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ ڈوئل سم کارڈ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی جائے گی۔اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جس میں سے ایک 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرہ ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچرز دیئے گئے ہیں۔اوپو ایف 9 میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری بھی اس کا حصہ ہے۔یہ فون 15 اگست کو ویت نام میں سب سے پہلے متعارف کرایا جائے گا جس کی قیمت 343 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی، پاکستان میں اس کی آمد کب تک ہوتی ہے، ابھی وہ واضح نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain