تازہ تر ین

’انڈیا کے بیٹنگ یونٹ میں لڑنے والے کردار کی کمی ہے‘

ایجبسٹن(ویب ڈیسک)انڈیا کی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نظر ہونے کے بعد انڈین ٹیم بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر صرف 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سے ہی انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تھا اور اب دوسرے میچ کی پہلی اننگز کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔انڈیا کے سابق کرکٹر اور کپتان سنیل گواسکر نے ٹائمز آف انڈیا میں لکھا کہ انڈیا کے بالروں نے ایک بار پھر اپنا کام دکھایا لیکن ان کی بیٹنگ ناکام رہی ہے۔انھوں نے لکھا: ‘پہلے ٹیسٹ میں کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ بقیہ بلے باز کنفیوڑن اور مشکلات کا شکار رہے۔ ان کی تیاری میں واضح طور پر کمی نظر آ رہی ہے`۔اس سے قبل انھوں نے لکھا تھا کہ انڈین ٹیم میں ایک اضافی بیٹسمین کھلانا چاہیے۔ انھوں نے شیکھر دھون کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب انڈیا کے ایک اور سابق کپتان سورو گنگولی نے بھی انڈیا کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کے بیٹنگ یونٹ میں اعصاب دکھانے اور لڑنے والے کردار کی کمی ہے۔گنگولی نے سونی سکس سے بات کرتے ہوئے کہا: ‘مشکل حالات رہے لیکن بیٹنگ بہت خراب رہی۔ جتنی بار گ?ند وکٹ کے پیچھے گئی اسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اس پر بہت جلدی قابو پانا ہو گا‘۔انھوں نے مزید کہا ‘وکٹ نے بھی کچھ کام کیا لیکن خراب تکنیک اور اعتماد کی کمی نے اس میں مزید اضافہ کیا‘۔گنگولی کا کہنا تھا: ‘انگلینڈ میں انڈیا کی تین اننگز بہت خراب رہیں۔ نہ کریکٹر نظر آیا، نہ کوشش کی گئی اور یہ پریشانی کا بڑا سبب ہے‘۔انھوں نے کہا ’اگر انڈیا 200 رنز بھی بناتا تو کوئی امید تھی لیکن اس کی اننگز تو صرف 107 رنز پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے ک?چ چھوڑے ورنہ حالت اور بھی زیادہ خراب ہوتی‘۔خیال رہے کہ انگلینڈ کو بھی لارڈز میں اپنی پہلی اننگز کی ابتدا میں پریشانی کا سامنا رہا تاہم کرس ووکس کی سینچری اور وکٹ کیپر بیئرسٹو کے 93 رنز کی اہم بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف 250 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی ہے اور ابھی اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain