تازہ تر ین

گائے کے گوشت کا سُوپ خود گائے سے بھی مہنگا

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں ایک ایسا ریستوران بھی ہے جہاں گائے اور نوڈل کا سوپ ملتا ہے لیکن اس کی قیمت خود مکمل گائے سے بھی زیادہ ہے۔ہیبائی صوبے میں شیجیاز ہوانگ شہر میں واقع ایک چینی ریستوران میں دنیا کا سب سے مہنگا سوپ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 2014 ڈالر یا پاکستانی دو لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔سوپ کا نام ’ہاو¿زونگہاو¿ بیف نوڈل سوپ‘ ہے جو نائیو گینگشن ریستوران میں فروخت کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ اس کا ایک پیالہ لاکھوں روپے کا ہے اور ریستوران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مقامی نمائندوں نے جب ریستوران سے اتنے قیمتی س±وپ کا سوال کیا تو وہاں کے مینیجر نے بتایا کہ س±وپ کی تیاری میں چار اجزا ا?سمانی ہیں، چار زمینی اور چار بحری ہیں یعنی زمین، ا?سمان اور سمندر سے لیے گئے اجزا کے ذریعے س±وپ تیار کیا گیا ہے لیکن ان اجزا کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ریستوران انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک پیالہ س±وپ کا ا?رڈر ایک ماہ پہلے دینا ضروری ہے، اس کی تیاری میں 12 ماہر ترین شیف اپنا فن دکھاتے ہیں، چھ ماہ قبل اس س±وپ کو مینو میں شامل کیا گیا اور اب تک صرف چار افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہے۔ریستوران کی انتظامیہ نے مہنگی ترین ڈش کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ اس کی تیاری اتنی مہنگی ہے کہ انہیں کوئی منافع نہیں ہورہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain