نیویارک(ویب ڈیسک ) گوگل کے نقشے پر پوری دنیا کی تصاویر موجود ہیں لیکن بعض ایسی جگہیں ہیں جنہیں گوگل چھپا کر رکھتا ہے۔ ان جگہوں میں زیادہ تر فوجی تنصیبات کے علاقے شامل ہیں، تاہم کئی دیگر مقامات بھی چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پراسرار روسی مقام
یہ مقام سائبیریا میں ایگویکینوت شہر کے قریب واقع ہے۔ اس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ مبینہ طور پر یہ مقام سرد جنگ کے زمانے میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
وولکر ایئربیس نیدرلینڈز
اس جگہ کے متعلق سابق ویزراعظم روڈ لوبرز اعتراف کر چکے ہیں کہ یہاں امریکہ کے 20سے زائد ایٹم بم رکھے گئے ہیں۔ یہ ایک فوجی اڈا ہے جس میں بنکرز بنے ہوئے ہیں اور ان بنکرز میں ایٹم بم رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بی 61تھرمونیوکلیئر بم ہیں جو سردجنگ کے زمانے میں استعمال کرنے کے لیے امریکہ نے یہاں پہنچائے تھے۔ یہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے 4گنا زیادہ طاقتور ہیں