تازہ تر ین

ایاز صادق نے آج مسکراہٹ کے ساتھ کپتان کے ساتھ ایسا کام کر دیا جو آج سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا

اسلام آباد( ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جس دوران عمران خان کا نام پکارا گیا اور وہ ووٹ ڈالنے کیلئے گئے تو آگے جا کر پتا چلا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ بھی گھر بھول آئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کیا تو عمران خان نے سپیکر ایاز صادق سے اجازت طلب کی ، سپیکر ایاز صادق نے پولنگ ایجنٹس کی رضامندی کے ساتھ عمران خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی۔ عمران خان نے سپیکر کیلئے ووٹ ڈالا اور سپیکر کی نشست کے پیچھے سے آگے نکلے گئے اور انہوں نے ایاز صادق کے ساتھ ہاتھ بھی نہیں ملایا اور سر کے اشارے سے سلام کرتے ہوئے چلے گئے۔ عمران خان سپیکر کو ووٹ ڈالنے کے بعد قومی اسمبلی سے چلے گئے اور وہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے دوبارہ قومی اسمبلی آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain