تازہ تر ین

نواز شریف کی جے آئی ٹی بارے چودھری نثار نے چپ کا روزہ توڑ دیا تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے یمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔سپریم کورٹ میں جعلی اکاو¿نٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کی تفتیش کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں خفیہ اداروں کے نمائندوں کو چوہدری نثاراور نوازشریف نے شامل کروایا تھا۔چیف جسٹس کے ریمارکس پرچوہدری نثار نے بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بنچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی تھی جس میں فوجی افسران کی شمولیت بھی اسی فیصلے کا حصہ تھی جب کہ جے آئی ٹی کی تشکیل اور فوجی افسران کی شمولیت پر وزارت داخلہ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔چوہدری نثار نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فیصلے کے مطابق خود ایف بی آر، ایس ای سی پی ، نیب اور ایف آئی اے سے نام مانگے جب کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی رجسٹرار نے خود ہی رابطہ کیا اس پورےعمل میں کسی وزارت یا حکومتی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain