برازیلیا(ویب ڈیسک) اخلاقی برائیوں کی فہرست میں جسم فروشی کا نام تو صدیوں سے شامل ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اس بُرائی کی ایک نئی شکل مغربی ممالک میں خوب فروغ پا رہی ہے۔ یورپ سے لے کر شمالی و جنوبی امریکا تک ایک نیا ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے جس کے تحت خوبرو کنواری لڑکیاں بھاری رقم کے لالچ میں اپنے کنوارے پن کی بولی لگا دیتی ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران کئی ایسی لڑکیوں نے انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹوں کے ذریعے اپنا کنوارہ پن کروڑوں میں فروخت کیا ہے۔ اس لعنت کی تازہ ترین مثال برازیل سے سامنے آئی ہے جہاں ایک 22 سالہ لڑکی نے اپنا کنوارہ پن ساڑھے سات لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 11 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈینیل برین نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ بہت شریف اور شرمیلی ہے لیکن مالی ضروریات نے اسے مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنا کنوارہ پن بیچ کر رقم حاصل کرے۔ ڈینیل نے بتایا کہ اس نے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بینک سے قرض لیا تھا جسے وہ واپس کرنا چاہتی ہے جبکہ اپنے والدین کے لئے گھر بھی خریدنا چاہتی ہے۔جریدے ”فیمیل“ سے بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ”میں کافی گھبرائی ہوئی ہوں، مجھے معلوم نہیں کہ آگے کیا ہونے جارہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ میں کسی کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کروں گی۔ میری کبھی کسی لڑکے کے ساتھ دوستی نہیں رہی کیونکہ میں بہت شرمیلی ہوں۔ میں بس امید کرسکتی ہوں کہ جو شخص بھی میرا کنوارہ پن خریدے گا وہ میرے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آئے گا۔“اپنی مجبوریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ”ابھی میری تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور میں پارٹ ٹائم جاب بھی کررہی ہوں۔ میرے تعلیمی قرضے پہلے ہی بہت بڑھ چکے ہیں جبکہ میرے والدین کے پاس اپنا گھر بھی نہیں ہے۔ میں نے انٹرنیٹ پر اس کام کے بارے میں پڑھا تھا اورمیں دیکھ چکی ہوں کہ کچھ لڑکیاں اپنا کنوارہ پن فروخت کرکے لاکھوں پاﺅنڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اگر میری مالی مجبوریاں نہ ہوتیں تو میں یہ فیصلہ کبھی نہ کرتی۔“جریدے فیمیل کا کہنا ہے کہ ڈینیل کو اب تک متعدد مردوں کی جانب سے پیشکش موصول ہوچکی ہے لیکن اب تک کی بلند ترین بولی اڑھائی لاکھ پاﺅنڈ ہے۔ دوسری جانب ڈینیل بضد ہے کہ وہ کمپرومائز نہیں کرے گی اور ساڑھے سات لاکھ پاﺅنڈ سے کم میں اپنا کنوارہ پن ہرگز فروخت نہیں کرے گی۔