اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی منحرف رہنما بینظیر انکم سپورٹ کی سابقہ چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کا زوال صرف بادشاہت اور غرور کا نتیجہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ کی سابقہ چیئرپرسن ماروی میمن نے لکھا کہ ن لیگ کا زوال صرف بادشاہت اور غرور کا نتیجہ ہے، انہوں نے لکھا کہ اگر ابھی بھی نہیں سمجھتے تو پھر کبھی نہیں سمجھیں گے۔
