تازہ تر ین

کیا آپ منہ کے بل گرنا پسند کرینگے؟ سوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈ کی دھوم

ماسکو(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے دن عجیب و غریب رحجانات اور چیلنجز جاری رہتے ہیں۔پہلے یہ رحجان خود پر ٹھنڈے پانی سے بھری بالٹی الٹانے کے ’بکٹ چیلنج‘ سے شروع ہوا

تھا لیکن اب روسی مالداروں نے منہ کے بل گرنے کا ایک نیا چیلنج تخلیق کرلیا ہے۔روس میں شروع ہونے والے اس چیلنج میں امیر کبیر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی لگژری کشتیوں، مہنگی کاروں اور ذاتی طیاروں کی سیڑھیوں پر اس طرح لیٹتے نظر آتے ہیں کہ گویا وہ لڑکھڑاتے ہوئے اوندھے منہ گرے ہوں۔ یہ تصاویر فالنگ اسٹارز چیلنج کے ہیش ٹیگ سے  پوسٹ کی جارہی ہیں۔انسٹا گرام پر شروع ہونے والے اس انوکھےچیلنج میں روسی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

گرنے والے اگرچہ حقیقت میں نہیں گرے ہیں لیکن وہ اوندھے منہ لیٹتے ہوئے اپنی پوزیشن کو اس طرح رکھتے ہیں کہ وہ ڈرامائی انداز میں بھی حقیقت سے قریب تر دکھائی دے۔روسی امرا کی جانب سے اب ان تصاویر کا ڈھیر لگ گیا ہے جس میں مس یوکرین بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی میں ایک اور ماڈل ایریزونا میوس نے بھی ایک کوریئر کمپنی کی وین سے خود کو کچھ اسطرح گرایا ہے کہ وہ  حقیقت میں گری ہیں۔ایک تصویر میں شاپنگ مال کی لفٹ والی سیڑھیوں سے ایک خاتون کچھ اس طرح گررہی ہیں کہ اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain