تازہ تر ین

ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے چین کا حیرت انگیز اقدام ،16ہزار بسیں بجلی پر چلا ڈالیں

روایتی ایندھن کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے چینی شہر شینزین میں 3 سال کے اندر 16 ہزار بسوں کو بجلی پر منتقل کردیا گیا۔

مستقبل میں روایتی ایندھن کے اخراجات میں کمی لانے اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے چین کے شہر شینزین میں محض 3 سال کے اندر 16 ہزار بسوں کو بجلی پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے اس شہر میں بسوں کے ڈرائیورز کو دوبارہ تربیت دی گئی تاکہ وہ الیکٹرک یا برقی بسوں کو چلاسکیں، جبکہ بس اڈوں پر 5 ہزار چارجنگ پوائنٹس بھی لگائے گئے، مکمل چارج شدہ ایک بس 200 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے، یعنی دن بھر کی ڈرائیو کے برابر۔

جین جنگ یو اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ’ہم بس سروس کا وقت ختم ہونے کے بعد شام کو بسوں کو چارج کرسکتے ہیں، اس میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس وقت بجلی سستی فراہم کی جاتی ہے، اس طرح بس کمپنی کے کافی پیسے بھی بچ جاتے ہیں۔‘

ویسے تو ان برقی بسوں کی قیمت ڈیزل گاڑیوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے مگر چونکہ چین میں بجلی سستی ہے تو شینزین کی سٹی کونسل کا دعویٰ ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر ان الیکٹرک بسوں سے زیادہ بچت ممکن ہے، جبکہ ان برقی بسوں سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ان بسوں کو شینزین کی ہی کمپنی بی وائے ڈی نے تیار کیا ہے، درحقیقت جب الیکٹرک بسوں کی بات آتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں بی وائے ڈی کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ کمپنی لندن اور بوداپست جیسے شہروں کو بھی الیکٹرک بسیں فراہم کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain