اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے باہر اور ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا، کہیں خوشی میں نعرے لگائے گئے تو کہیں بھنگڑے ڈالے گئے، کہیں کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئیں۔عمران خان کے بائیس سال کی جدوجہد کے بعد وزیرِاعظم بننے کی خوشی میں کھلاڑیوں کی خوشی اور جوش دیدنی تھا۔ پارلیمنٹ کے باہر نعرہ بازی کی گئی اور مٹھائیاں بھی تقسم کی گئیں، اس موقع پر چاچا کرکٹ بھی جشن منانے والوں میں شامل تھے۔لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے کیک کاٹا۔ عمران خان کے وزیرِاعظم منتخب ہونے کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔کراچی میں رہنماو¿ں نے کارکنوں کو مٹھائی کھلائی اور کامیابی کی خوشی میں جشن منایا۔ فیصل آباد میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ملتان والے بھی کپتان کی کامیابی پر نہال ہوئے، انہوں نے خوشی میں آتشبازی کی اور آپس میں مٹھائی بانٹی۔پشاور میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے منتخب ہوتے ہی نعرہ بازی کی۔ مری میں کارکنوں نے خوشی میں جشن منایا اور آتش بازی کی۔ شیخوپورہ کے شہری بھی کامیابی خوشی منانے میں پیچھے نہ رہے اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔نومنتخب وزیرِاعظم کے حلقہ انتخاب اور آبائی شہر میانوالی میں بھی کھلاڑیوں نے خوشی منائی۔ آزاد کشمیر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں جشن منایا گیا اور کارکنوں نے رہنماو¿ں کو مبارکباد دی۔تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب صحیح معنوں میں پورے ملک میں تبدیلی لائے گی۔ ہم چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ کراچی میں منائے جانے والے جشن کے موقعے پر اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو چیئرمین عمران خان سے امیدیں ہیں۔ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اس منزل تک پہنچی ہے۔ ملک میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے۔ ملک کے سب سے بڑے لیڈر چیئرمین عمران خان ہیں ۔ چیئرمین عمران خان کا ملک پر حکومت کرنے کا انداز ہر گزشتہ حکمران سے مختلف ہوگا۔ ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ، رشوت، اقربا پروری اور بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔ تحریک انصاف تو خوشیاں منا ہی رہی ہے۔ پورا ملک اس وقت چیئرمین عمران خان کی جیت سے خوش ہے۔ پورے ملک کے عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ملک کے عوام سے مخلص ہیں۔ وہ ایک سچے لیڈر اور قابل تقلید رہنما ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فقید المثال ترقی کرے گا۔ چیئرمین عمران خان کی جیت کا اعلان ہوتے ہی پارٹی سیکرٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے عمران خان کے حق میںفلک شگاف نعرے لگائے۔