اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج رات 8 بجے قوم سے پہلا خطاب کریں گے جس میں قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کریں گے اس کے علاوہ حکومت کے100 دن کے ایجنڈے پر روشنی ڈالیں گے۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی شخصیات دیگر نے شرکت کی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 16 وزرائ اور 5 مشیر شامل ہوں گے جبکہ وزرا کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
