اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا اتحادیوں کو بھی شرکت کی دعوت دےدی گئی،سینٹ کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ،اتحادیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیدی گئی ،سینٹ کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان صدارتی انتخابات اور دیگر اہم معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
