ٹورنٹو (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیکی چیلنج کی ویڈیوز دھڑا دھڑا انٹرنیٹ پر شیئرہورہی ہیں اور اس کوشش میں کچھ لوگ پریشانی میں بھی مبتلاہورہے ہیں، ایک صاحب کے گاڑی سے باہر نکلنے کے بعدچلتی گاڑی لاک ہوگئی تو ایک جہاز میں پاکستان کے قومی پرچم کیساتھ کیکی چیلنج کرنے کی کوشش میں پولش ماڈل بھی مشکلات میں پھنس گئی لیکن یہ بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ دراصل کیکی چیلنج کہاں سے شروع ہوا تھا۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیکی چیلنج دراصل کینیڈا میں لانچ ہونیوالے ایک نئے البم کے ڈریک سانگ پر انسٹاگرام کامیڈین شگے نے شروع کیاتھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور اس کی وجہ سے اصل گانا بھی ہٹ ہوگیا، گانے کو عروج تک پہنچانے میں معاونت پر پرخود ڈریک نے شگے کا شکریہ بھی اداکیا۔ شگے کے کیکی چیلنج کے بعدول سمتھ سمیت درجنوں سلیبرٹیز نے چلتی ہوئی گاڑیوں سے اتر کریا بیچ سڑک اپنی گاڑی سے اتر کرویڈیوز بنوائیںاور بعد میں سوشل میڈیا پر شیئرکردیں، یہ گانا دراصل ڈریک کے تازہ البم سکورپیئن سے لیاگیا تھاجس پر ہرکوئی اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہے۔ اب پولیس خدشہ ظاہر کررہی ہے کہ نقصان دہ ہوسکتاہے ، اس سے کوئی شدید زخمی یا حتیٰ کہ مارا بھی جاسکتا ہے کیونکہ وہ جب گاڑی سے باہر نکلتے ہیں اس وقت ابھی گاڑی چل رہی ہوتی ہے اور چلتی گاڑی کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ انسٹاگرام کامیڈین شگے نے یہ چیلنج شروع کیا ، ری بیک کمپنی کے ٹریک سوٹ میں ملبوس شگے نے سڑک کے درمیان میں ہی خوشی خوشی اس گانے پر ناچنا اور گانے کے ردھم کیساتھ ہی اپنے جسم کو تھرتھراناشروع کردیا، حتیٰ کہ ’کیکی، آپ مجھ سے محبت کرتی ہو؟“ کو بیان کرنے کیلئے ہاتھوں کیساتھ دل بھی بنایا۔ اس گانے کے ہٹ ہونے پر ڈریک نے کامیڈین کا ذاتی طورپر شکریہ اداکرتے ہوئے دونوں کی ملاقات کے دوران لی گئی مشترکہ تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئرکی اور لکھا کہ ”جوان! آج مجھے نمبر 1کا ریکارڈ مل گیا، اے میرے خدا“۔