تازہ تر ین

دنیا بھر میں کوئی وزیراعظم مسٹر خان جیسا سمارٹ نہیں ، فیس بک پر پاک بھارت دوستی کی پتنگیں

لاہور (ایڈیٹرٹرینڈی رپورٹ )پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کاوزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پربھارتی میڈیامیں جہاں روایتی منفی پراپیگنڈا کیاگیاوہاں فیس بک پردونوںممالک کے صارفین ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھاتے اورنیک خواہشات کے پیغامات کاتبادلہ کرتے رہے۔امیت سنگھ نے لکھامسٹرخان کوبھارت کی طرف سے مبارکباد،سرحدکے آرپارہم آہنگی اورامن کے قیام کیلئے شراکت داری شروع کرنے کی امیدہے۔اس پرانیس ستارنے یوںجوابی تبصرہ کیاانشااللہ ،وہ دن دورنہیں،دونوں ممالک کے عوام کی اکثریت امن اوردوستی چاہتی ہے۔شیراحمدنے صرف ایک لفظ لکھاعزت۔سفینہ مہر،داودکاکاخیل اورعینی بلال نے لکھا انشااللہ ۔سجاول خان نے لکھاہم برصغیرمیں امن چاہتے ہیں۔صائمہ منورنے لکھابھارتیو،تمہاراشکریہ،ہم آپ کی حمایت کی ستائش اورمحبت کرتے ہیں۔کائنات خان نے لکھاہم کیرالہ کے لوگوں کیلئے بھی دعاکرتے ہیں۔فری الطاف نے لکھاشکریہ ،امیت سنگھ۔محمدکامران نے لکھابھائیو،شکریہ ،اللہ تم پررحمت کرے۔عباس مستان مریحان عمراورعمران اللہ نے لکھاشکریہ،پاکستان کی طرف سے چاہت اوراحترام ۔سیدمحمدجمیل نے لکھابھارتی نیک خواہشات کودیکھ کربہت اچھالگا،ہمیں امیدہے یہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ بابرسہیل نے لکھاانشااللہ،سرحدکے دونوں طرف موجودلوگ بہت اچھے ہیں،وہ امن ،ہم آہنگی اورسچی دوستی چاہتے ہیںمگریہ دونوں ممالک کی قیادت ہے جو17ہزارملین لوگوں کی تقدیرکافیصلہ کرتی ہے۔اللہ نورخٹک نے لکھادونوں اطراف سے مثبت سوچ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔عدنان ارشد نے لکھادلوں کوگرمادینے والے کمنٹس کاشکریہ،ہمیں مسٹرسدھوسے پیارہے کہ انھوں نے پاکستان آنے کی جرات کی۔سروج برال نے لکھاآپ سچے بھارتی ہو۔حمادرضانے لکھاامیت بھائی شکریہ،امیدہے باہمی تعلقات کی طرف یہ پہلادن ہے۔ عظمی ندیم نے لکھاپاکستان کے خصوصی دن پرنیک خواہشات کااظہارکرنے پرشکریہ،امیدہے ہم مستقبل میں دونوںممالک کیلئے اچھے دن دیکھیں گے۔ اسامہ اعظم نے لکھاآپ کے میڈیاکواب رک جاناچاہیے۔شاہدندیم نے لکھاہاں ،ہمیں ایساکرناچاہیے۔ممتازعلی نے لکھاپاکستان کی طرف سے پیار۔محمدکامران نے لکھاجناب،اپنے دوستوں کوکہیں کہ وہ عمران خان کاصفحہ لائیک کریں،بہت شکریہ۔ارشدصدیقی نے لکھاپیارے امیت سنگھ،شکریہ،بے شک دونوں ممالک کے درمیان کہیں بہترتعلقات ہوناچاہئیں۔عمرخیام نے لکھاانشااللہ ۔شاہدحسین شیخ نے لکھاشکریہ ،جناب ،پاکستان کی طرف سے چاہت۔نرواشاہ نے لکھاجناب، بھارت کی طرف سے مبارکباداورنیک تمنات،آپ واحدسیاستدان ہیں جوبھارت اورعام بھارتی کوبہت اچھی طرح جانتے ہیں، مجھے امیدہے پڑوسی ملک کے ساتھ شاندارتعقات قائم کرنے کیلئے یہ معلومات آپ کے کام آئیں گی،ہم آپ کوچاہتے ہیں اورآپ نے بھارتی دوروں کے دوران یہ محبت دیکھی ہوگی۔سرویش رستوگی نے لکھابھارت کی طرف سے نیک تمنات ،دنیابھرمیں کوئی بھی وزیراعظم مسٹرخان جیساسمارٹ اورہیرونہیں ،مجھے امیدہے،وہ اپنے جیسے سمارٹ فیصلے کریں گے۔اس پرفہیم قریشی نے لکھاآپ کے الفاظ سونے جیسے ہیں۔کامران ستی نے لکھابھارت میں مقیم اپنے دوستوں کی طرف سے کمنٹس دیکھ کرپیارآگیا،شکریہ،پاک بھات دوستی زندہ باد۔عائشہ بتول نے لکھاانشااللہ ۔ماریہ فیاض نے لکھاآپ کے شفیق خیالات کاشکریہ ۔ارجمندخان رانا نے لکھاسرویش رستوگی ،مجھے امیدہے کسی روزہماری سرحدیں کھل جائیں گی،جس کے بعدمیں ان جگہوں کودیکھ سکوں گاجہاں

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain