تازہ تر ین

عمران خان نے اخراجات کم کرکے قوم کا اعتماد بحال کیا: فیصل جاوید، ن لیگ نے اوورسیز پاکستانیوں بارے بدنیتی کا مظاہرہ کیا :کنور دلشاکی چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت اچھی ٹیم میدان میں اتاری ہے قیادت اچھی ہو تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے، چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خرچے کم کرکے عمران خان نے قوم کا اعتماد بحال کیا، حکمران اصل میں قوم کی خدمت کے لیے آتا ہے اپنی عیاشی کے لیے نہیں، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں وہ ڈلیور کرکے دکھائیں گے عمران خان پریشر کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں سو دن میں ملک اپنی سمت طے کرے گا۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے 1994ءسے کوشش کر رہے تھے اس وقت کے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے بھی الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے میکنزم طے کریں اس پر 2009ءتک بہت کام ہوا لیکن زرداری کی حکومت میں کام بند ہوگیا نواز دور میں بھی اس پر بدنیتی کی گئی کیونکہ ن لیگ نے سروے کرایا تو پتہ چلا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران کے حق میں جائے گا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain