اسلام آباد (نیٹ نیوز) چےئر مےن پی سی بی نجم سےٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دےا۔ استعفیٰ وزےراعظم عمران خان نے بھجوا دےا انتخابات مےں فتح کے بعد عمران خان نے انہےں عہدہ چھوڑنے کا پےغام بھجواےا جس کے بعد انہوں نے متعدد بار عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لےکن انہوں نے کوئی جواب نہ دےا ،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے احسان مانی کو مقرر کر دیاتفصےلات کے مطابق پی سی بی کے چےئر مےن نجم سےٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دےا۔ وزےرعظم سےکرٹرےٹ کے ارسال کئے گئے استعفےٰ مےںکہا گےا ہے کہ مجھے 2014 مےں اس وقت کے وزےراعظم نواز شرےف نے تعےنات کےا تھا جہاں تک ہو سکا کرپشن کی بہتری کے لئے اقدامات کئے اللہ تعالیٰ پاکستان کرکٹ کا حامی و ناصر ہو پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹےم کے لئے نےک تمنائےں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی ایک نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ دینے سے قبل وزیر اعظم کے حلف لینے کا انتظار کر رہا تھا۔نجم سیٹھی نے عمران خان کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں لکھا کہ مجھے اگست 2017 میں بورڈ آف گورنرز کے دس اراکین نے بالاتفاق 3سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعدد مواقعوں پر کہہ چکے ہیں پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کا ایک مقصد ہے لہٰذا یہ بہتر ہو گا کہ آپ یہ عہدہ سنبھالیں اور ایسی مینجمنٹ کو یہ ذمے داری سونپیں جسے آپ کا مکمل اعتماد اور بھروسہ حاصل ہو۔سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد کے آپ کے مقاصد کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے میں چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہوتا ہوں دوسری جانب وزییراعظم نے احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقر ر کردیا۔ عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ احسان مانی کرکٹ کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، احسان مانی تین سال آئی سی سی کے خزانچی اور سربراہ رہ چکے ہیں، احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی اور احسان مانی آئی سی سی، پی سی بی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیںِ وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو ٹیلی فون کرکے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ یاد رہے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے اور مدت پوری کرنے کے بعد بورڈ آف گورنرز نے گزشتہ سال نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین منتخب کیا تھا۔، واضح رہے کہ تحرےک انصاف کی انتخابات مےں فتح کے بعد نجم سےٹھی کو عمران خان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا پےغام بھجواےا گےا تھا بعدا زاں نجم سےٹھی نے متعدد بار عمران خان سے رابطے کی کوشش کی لےکن ناکام رہے تا ہم وزےراعلیٰ پنجاب کےلئے ان کی اہلےہ جگنو محسن کے ووٹ کے بعد چہ سگوئےاں کی جا رہی تھیں کہ شاےد نجم سےٹھی اپنے عہدے پر کام جاری رکھ سکےں لےکن پےر کے روز انہوں نے اپنا استعفیٰ وزےراعظم عمران خان عمران خان کو ارسال کر کے چےئر مےن پی سی بی کے عہدے سے کنارہ کشی اختےار کر لی۔
.