تازہ تر ین

گریٹ خانز اور باربی ڈول بنیں گے کرن جوہر کے مہمان

ممبئی( ویب ڈیسک )کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو’کافی ود کرن ‘ کے سیزن 6 میں شاہ رخ خان ،سلمان خان اور کترینہ کیف شو کے مہمان بنیں گے۔بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر فلم نگری کے ساتھ ساتھ مشہور ٹاک شو ’کافی ود کرن ‘ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ان کے شو کی مقبولیت کو چار چاند لگانے میں بالی ووڈ اداکاروں کا ہی ہاتھ ہے کیوں کہ اس شو میں اداکاروں کی کہی ان کہی باتیں اور بہت سے راز خبروں کی زینت بن جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شو کے چھٹے سیزن میں کنگ خان، بالی ووڈ سلطان اور باربی ڈول بطور پہلے مہمان شرکت کریں گے۔شو کے میزبان کرن جوہر ٹاک شو کے نئے سیزن کے پہلے پروگرام میں فلم دھڑک کے اسٹار جھانوی کپور، ایشان کھتر کے ساتھ انوشکا اور ویرات کو مدعو کرنا چاہتے تھے تاہم اب انہوں نے شاہ رخ، سلمان اورکترینہ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے شو کے چھٹے سیزن میں شاہ رخ خان ، سلمان خان اور کترینہ کیف پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے جوکہ فلم ’زیرو‘ میں بھی کام کر رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain