کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں ہی نوکریاں پیدا کرنے کے اعلان کے بعد ایک شہری نے اپنا پاسپورٹ ہی نذر آتش کر دیا۔ سوشل میڈیامیں ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے جہانگیری کا رہائشی فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ نذر آتش کر رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ فرحت اللہ المعروف شغلی اپنا پاسپورٹ نذر آتش کرنے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں 6 مہینے میں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،کرک کے رہائشی کا یو اے ای میں مزید مزدوری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مشکلات نہیں، خوشیاں ہوں گی اس لیے پاکستان میں ہی کاروبار کریں۔