تازہ تر ین

ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الل? کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عید کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے، صدرصدر ممنون حسین نے عیدالاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں،وزیراعظموزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں اپنے تمام تر مفادات اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے جو معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں، ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے، ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔مسلح افواج کے سربراہان کی مبارک باد.چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ا?ئی ایس پی ا?ر کے مطابق ا?رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن اور ترقی عطا کرے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain