تازہ تر ین

عمران نے سادگی اور کفایت شعاری پر عملاً کام شروع کر دیا ، معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان نے عید کی چھٹیوں میں بھی دفتری امور دیکھنے کا بہت اچھا فیصلہ کیا، بڑی خوشی ہو گی۔ ورنہ ہمارے ہاں تو محکمہ تعلیم کی نوکری ایسی ہے کہ سال میں 3 مہینے چھٹیاں ہوں گی اور تنخواہ بھی پوری ملے گی۔ سارا سال چھٹیاں ہی ختم نہیں ہوتیں۔ دہشتگردی کے متاثرین کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کے 60 سے 65 ہزار افراد کی دہشتگردی میں جانیں نہ گئی ہوں۔ آرمی، پولیس و رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ اگر سہولت کاروں کو پکرا جائے تو دہشتگردی ہو ہی نہیں سکتی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکن سی آئی اے نے لاہور میں ”سنگل نائٹ آپریشن“ کرنا تھا، اس کی ریہرسل کیلئے لاہور میں 400 آدمیوں کیلئے گھر یا فلیٹس ایک رات کیلئے کرائے پر لینے تھے، انہوں نے ایک رات میں کیا کرنا تھا یہ معلوم نہیں۔ البتہ پاکستان کی ایجنسیوں نے یہ تسلیم کیا ہے۔ یہ”سنگل نائٹ آپریشن“ ہونا تھا اس کے شواہد موجود ہیں۔ دہشتگردی ہو ہی نہیں سکتی جب تک کوئی سہولت کار نہ ہو۔ عام آدمی کا فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھے اور سہولت کاروں کو پکڑوائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈیا سے مذاکرات کرنے کی دعوت ملی ہے لیکن بھارتی ذرائع نے تردید بھی کی ہے۔ یہ اخبار میں چھاپا ہے۔ نریندر مودی اگر جاتی امراءمیں جا کر نوازشریف کو گلے لگاتا ہے تو کوئی بات نہیں ہوتی لیکن اگر آرمی چیف سے ایک وزیراعظم کے مہمان بھارتی سکھ کو گلے لگایا تو اس پر بھارت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبار میں ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی کا بیان پڑھا ہے جس نے کہا کہ عمران خان تم نے ااواز دی میں آ رہا ہوں۔ واضح کر دوں کہ خود عمران خان نے کہا تھا کہ ضروری نہیں کہ سب اپنی نوکریاں چھوڑ کر جائیں۔ انہوں نے یہ کہا ہے کہ جو آ سکتے ہیں وہ آ جائیں ورنہ اپنا پیسہ پاکستانی بینکوں میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خبریں چھپی ہیں کہ عمران خان کے حق میں انٹرنیٹ پر 85 لاکھ لوگوں نے کلک کیا۔ نواز شریف کو 28 لاکھ لوگوں نے کلک کیا۔ اس کے علاوہ نواز شریف کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری تقریب میں 92 لاکھ، یوسف رضا گیلانی کی تقریب میں 72 لاکھ اور عمران خان کی تقریب میں صرف 50 ہزار روپے خرچہ ہوا ہے۔ عمران کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے جو دعوے کیے تھے ان کی بہت ساری باتوں پر عمل شروع ہو گای ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات کی نئی وزارت بہت زبردست ایشو پر ہے۔ ملک میں رواج ہے کہ جو کالم نویس حکومت وقت کے حق میں لکھتا ہے اس کو بڑے بڑے عہدے وتنخواہ دی جاتی ہے۔میں ایک خاتون کالم نویس کو الگ کیا ہے 16۔ 17 سال سے وہ ہمارے ہاں کام کر رہی تھی لیکن مجھے پتہ چلا کہ وہ ایک سرکاری ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں اور ان کے زیادہ تر کالم صوبائی حکومت کے حق میں لکھے جاتے تھے۔ جن میں حکومت کی مداح سرائی کی جاتی تھی۔ ہر اخبار میں ایسے خوش آمدی لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل میں سے پی ٹی وی کی فس جلد ختم ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ میں رٹ دائر ہونے والی ہے۔ 35 روپے سرکاری ٹی وی کی فیس اس وقت لی جاتی تھی جب کوئی اور ٹی وی نہیں تھا پی ٹی وی میں سب سے زیادہ نکمے، نالائق لوگ موجود ہیں جو گھر بیٹھے بڑی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں سرکاری ٹی وی کی حکومت کی جانب سے گراف بھی ملتی ہے 21 نجی چینل میں ان کو کوئی گرانٹ نہیں ملتی۔ حکومت کو چاہئے کہ پی ٹی وی کی نجکاری کرے، اس کی ضرورت کیا ہے۔ صدارتی انتخاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اعتزاز احسن پر نون لیگ متفق ہو جاتی ہے تو کافی امکانات تھے کہ ان کا امیدوار جیت جاتا۔ آپس کی لڑائی کی وجہ سے دونوں یہ بھی بازی ہار رہے ہیں۔ ذاتی خواہش تھی کہ اپوزیشن تگڑی ہو جو حکومت کے غلط راستوں میں رکاوٹ بنے۔ اپوزیشن کا غیر مضبوط ہونا سسٹم کیلئے اچھی بات نہیں۔ پی پی و نون لیگ دونوں کو مل کر اپوزیشن کرنی چاہئے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain