لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسمٰعیل کو سندھ کا 33واں گورنر مقرر کر دیا گیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر عمران اسمٰعیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔صدر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویڑن نے عمران اسمٰعیل کو گورنر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔عمران اسمٰعیل 27 اگست بروز پیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ان سے حلف لیں گے۔ تحریک انصاف نے 11 اگست کو عمران اسمٰعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی باضابطہ منظوری عمران خان نے دی تھی۔عمران اسمٰعیل نے پارٹی کی جانب سے گورنر سندھ نامزد کیے جانے کے بعدکہا کہ مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاہم سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، میرے لیے شہری اور دیہی علاقے برابر ہیں۔ حریف جماعتوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایک قدم آگے آئیں ہم دس قدم بڑھائیں گے۔عمران اسمٰعیل نے گورنر کی حیثیت سے وفاق کی نمائندگی اور سندھ کے مسائل کے حل کے لیے پ±ل کا کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔ عمران اسمٰعیل نے حالیہ عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
