اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار اتوار کو صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے 159 حاصل کیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 18 اگست کو ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن گئے۔
پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی سنیچر کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں انڈیا کے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے خاص طور پر شرکت کی۔
عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نئے منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ جام کمال خان اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے تیسرے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ سنیچر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 39 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔
جہاں پاکستان تحریک انصاف کے مرد کارکنان نے اپنے رہنما کے وزیر اعظم بننے کا جشن منایا وہیں خواتین کارکن بھی پیچھے نہ رہیں اور انھوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
جماعت اسلامی کے کارکن پشاور میں نیدر لینڈز کے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کی تصاویر پر کھڑے ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ گیرٹ وائلڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی پارلیمانی دفاتر میں پیغمر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلہ منعقد کروائیں گے۔
گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے پیغمر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلہ منعقد کروانے کے اعلان کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان نے پشاور میں احتجاجی مظاہرے میں حکام سے فوری طور پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان میں عوام عید الاضحیٰ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ملک بھر میں عید الاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی فروخت جاری ہے۔