تازہ تر ین

وائٹالٹی ٹی 20میںگلوسیسٹرشائر ٹائٹل دوڑسے باہر

وورسیسٹر (اے پی پی) وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں وورسیسٹر شائر نے گلوسیسٹرشائر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، فاتح ٹیم نے 137 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، کالم فرگوسن نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ وورسیسٹر شائر میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں گلوسیسٹرشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز بنائے، ملز ہامونڈ 45 کاکبین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، بریٹ ڈی اولیویرا نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں وورسیسٹرشائر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.4اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔، کالم فرگوسن نے 64 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہوویل نے دو وکٹیں لیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain