تازہ تر ین

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح

جکارتہ(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کر لی ہے۔پاکستان نے اپنے آخری پول میچ میں بنگلادیش کو پانچ کے مقابلے میں صفر سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے دو، دو جبکہ علی شان نے ایک گول کیا۔پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں ملائیشیا کو 1-4 سے جب کہ تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-16 سے شکست دی تھی۔پاکستان نے اپنے 5 پول میچز میں مخالف ٹیموں کے خلاف 45 گول کیے اور قومی ٹیم کے خلاف صرف ایک گول اسکور ہوا۔قومی ٹیم پول بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پول اے میں بھارت بھی 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain