تازہ تر ین

قومی ہاکی ٹیم کی لگاتار پانچویں فتح

جکارتہ (اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی، محمد عتیق اور مبشر علی نے 2، 2 اور علی شان نے ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔سیمی فائنل میںکل پاکستان کامقابلہ جاپان سے ہوگا جبکہ بھارتی ٹیم ملائیشیا سے کھیلے گی۔دیگر گروپ بی میچزمیں ملائیشیا نے اومان کو7-0،تھائی لینڈنے قازقستان کو3-2سے زیرکیا۔گروپ اے کے اہم میچ میں جاپان نے جنوبی کورین کوسخت مقابلے کے بعد3-2سے ہراکرسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔بھارت نے آخری لیگ میچ میں سری لنکاکو20-0سے ہرایا۔میزبان انڈونیشیا نے ہانگ کانگ کو3-2سے ہراکرپہلی فتح سمیٹی۔ سکوائش مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے فلپائن کو 3-0سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، ویمنز ٹیم کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے مینز ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بنگلہ دیشی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے ہرا کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی، میچ کے دوسرے ہی منٹ میں محمد عتیق نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، نویں منٹس میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 25 ویں منٹس میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے چھٹے منٹس میں پاکستانی کھلاڑی علی شان نے شاندار گول کر کے مقابلہ 4-0 گولز کر دیا جس کے بعد حریف ٹیم پر دباﺅ مزید بڑھ گیا، 48ویں منٹس میں محمد عتیق نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کر کے مقابلہ 5-0 گولز کر دیا، گرین شرٹس نے حریف کھلاڑیوں کو گول کرنے کا ایک بھی موقع نہ دیا، اسطرح گرین شرٹس کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain