تازہ تر ین

بھارت کے دریائے چناب پر پاور منصوبے ، پاکستان کا شدید اعتراض

لاہور(خبر نگار)پاک بھارت آبی تنازعہ، مذاکرات کا پہلا دور ختم، گزشتہ روز پاکستان کا دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے پکل ڈل اور لوئر کلنائی کے منصوبوں پر اعتراض بدستور برقرار پہلا دور 5 گھنٹے جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے نو رکنی بھارتی وفد کا پاکستانی وفد کے ساتھ نیسپاک فیصل ٹاﺅن میں مذاکرات کا پہلاسیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ وفد کا پاکستان کے ساتھ 115ویں اجلاس تھا جسکی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ پردیب سکسینہ نے کی۔دوسری جانب پاکستان وفد کی نمائندگی واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی پاکستان کی جانب سے بھر پور مو¿قف دیا گیا پکل ڈل ڈیم کی اونچائی کو 5 فٹ کم کرنا کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جھیل کو کیسے بھرنا ہے اور اس کا پانی کیسے چھوڑنا ہے اس کا طریقہ واضح کیا جائے مذاکرات میں پاکستان نے دریائے چناب پر 1500میگا واٹ کے پکل دول میگا پاور پراجیکٹ اور لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراضات کیے ہیں اور اس میں تبدیلی کا تقاضا بھی کیا ہے ۔ تاہم ابھی تک بھارت کی جانب سے اس پر کوئی واضح مو¿قف سامنے نہیں آ سکاآج دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگااور بھارت اپنا مو¿قف دے گا ۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی امید ہے یا نہیں فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ پاکستان کی طرف سے سید مہر علی شاہ، کمشنر انڈس واٹر، عثمان اے غنی، اسسٹنٹ کمشنر، ڈاکٹر طاہر حیات وائس چیئرمین نیسپاک جاوید منیر، جنرل منیجر نیسپاک خالد محمود، چیف انجینئر نیسپاک طاہر الرحمان، ایڈوائزر نیسپاک عمر فاروق نے حصہ لیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain