لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے این اے 131 لاہورسے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ این اے 131 لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا تھا کہ25 جولائی کی طرح عوام ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے،میں این اے 131 لاہور سے ا لیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں پارٹی جو فیصلہ کرے قبول ہو گا ، آج صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کراﺅں گا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 131میں عمران خان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔عمران خان کے لاہور کی نشست چھوڑنے کے بعد اب این اے 131میں ضمنی انتخاب ہو گا۔
