تازہ تر ین

میں آپ کے ساتھ چائے اور بسکٹ کھالوں گا،چیف جسٹس نے وکلا کو دعوت کے پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی

کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر فرید دایو اور وکلانے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور کھانے کی دعوت دے دی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ چائے اوربسکٹ کھالوں گا،میری دعوت کے بجائے کھانے کے پیسے ڈیم فنڈ میں دے دیں۔نائب صدرسپریم کورٹ بارنے چیف جسٹس کو بتایا کہ سندھ کے لاءکالجزکے پرنسپل کی تقرری سیاسی بنیادپرکی گئی ہے،ثاقب نثار نے کہا کہ اس معاملے کوآئندہ سماعت پردیکھ لیں گے،چیف جسٹس پاکستان اورسپریم کورٹ بارکے وکلا میں ملاقات کے دوران بجلی چلی گئی۔نائب صدر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ18سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،شکارپوراوردیگر علاقوں میں واپڈاافسران ٹرانسفارمرتبدیلی کیلئے رشوت لیتے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئندہ دورے پراس معاملے کابھی جائزہ لیاجائےگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain