تازہ تر ین

یوم دفاع آج ، شہیدوں کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کریگی

لاہور (آن لائن) پاکستان کا یوم دفاع آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعاﺅں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا جائیگاجبکہ اعلیٰ فوجی حکام اور شہداءوطن کے لواحقین اپنے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائیں گے اور شہداءکی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کرینگے اس سلسلے میں سول و فوجی حکام نے قبرستان میانی صاحب سمیت للیانی میں واقع شہداءقبرستان اور واہگہ بارڈر پر شہداءکی قبروں پر حاضری دینگے آج کے دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہداءوطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا اس سلسلے میں لاہور میں مرکزی تقریب بلدیہ عظمیٰ لاہور کے زیر اہتمام ٹاﺅن ہال لاہور میں منعقد ہو گی جہاں لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید ٹاﺅن ہال کی عمارت پر ہلال استقلال لہرانے کے ساتھ ساتھ منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے اس تقریب میں فوجی حکام کے ساتھ ساتھ چیئرمین یونین کونسلز اور مختلف سکولوں کے بچے بھی شرکت کرینگے جبکہ سول ڈیفنس کا ایک چاق و چوبند دستہ مہمان گرامی کو سلامی پیش کریگا اور مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے گا کر تقریب کے شرکاءکا لہو گرم کرینگے پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے شہداءوطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرکاری و نجی سطح پر مختلف تقاریب منعقد ہونگی صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے ہلال استقلال لہرانے کی تقاریب مختلف سرکاری اداروں میں منعقد کی جائیں گی جبکہ شہر کے تعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات منعقد کی جانے والی تقاریب میں ملی نغمے پیش کرینگے اور چھ ستمبر کے غازی ان تقاریب میں چھ ستمبر کی پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کے بہادرانہ کارناموں کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جنگی طیار ے اپنی مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ بھی کرینگے اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹاﺅن ہال میں پاکستان کے یوم دفاع کی تقریب کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں مختلف سکولوں کے بچو ں نے قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے اس موقع پر ٹاﺅن ہال میں ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain