لاہور (آن لائن) لیسکو نے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گا ہ واقع زمان پارک کو لوڈ شیڈنگ کو مستثنیٰ قرار دیدیا ہے اس حوالے سے لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ کو دوگرڈ سٹیشنوں سے بجلی فراہم کی جائیگی عمران خان کی رہائش گاہ کو مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے پاکستان ریلویز اور لیسکو کے سنی ویو گرڈ سٹیشنوں کا انتخاب کیاگیا ہے تاہم ذراائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہم کرنے سے عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔
