تازہ تر ین

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے: آرمی چیف

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر جاری پیغام میںکہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔ پرومو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے پیغام دیا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔آرمی چیف نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہداءجدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری شہداءاور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے آخری پرومو جاری کردیا۔ گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ شہداءکی قربانیوں خدمات کا اعتراف کیا جائے، فیلڈ فارمشنز شہداءکے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔ خیال رہے یوم دفاع و شہداءکل جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain