لاہور ، پشاور(نمائندگان خبریں)پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے حلف برداری کی تقریب گزشتہ شام گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سمیت صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ چوہدری سرور کے عزیز و اقارب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے پنجاب کے نامزد گورنر سے ان کے عہدے کا حلف لیا چوہدری محمد سرور نے 28 اگست کو حلف ا±ٹھانا تھا مگر صدارتی انتخاب کی وجہ سے گورنر پنجاب کی حلف برادری کی تقریب موخر کردی گئی تھی۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے گورنر خیبر پختونخواہ کا حلف اٹھالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے شاہ فرمان سے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعلی محمودخان سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت اعلی سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری سے قبل شاہ فرمان نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا، انہوں نے اپنا استعفی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا یا،شاہ فرمان نے پی کے اکہتر سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ سولہ اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخواہ بنانے کی منظوری دی تھی،جبکہ اقبال ظفرجھگڑاکے استعفے کے بعد اسپیکرمشتاق غنی قائم مقام گورنر کے طورپرکام کررہے تھے۔شاہ فرمان نے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے ستر اور اکہتر سے کامیابی حاصل کی تھی،تاہم پی کے ستر پشاور پانچ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوش دل خان کامیاب ہوگئے تھے