تازہ تر ین

پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور (کرائم رپو رٹر) پاکستانی سیاست کے بعد پنجاب پولیس میں بھی اہم تبدیلی کا امکان،پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کر نے کیلئے لاجسٹک برانچ کو نئے یونیفارم کے سیمپل بنا کر پیش کرنے کی ہدایات جاری ، اکثریت بھی پرانی وردی کی حامی نکلی ، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی جانب سے مخالفت کے باوجود وردی زبردستی تھوپنے کا بھی انکشاف ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاست میں میں اہم ترین تبدیلیوں کے بعد پنجاب پولیس میں بھی وردی تبدیلی کی ایک مرتبہ پھر سے لہر چل پڑی ہے جس کے بعد موجودہ آئی جی پنجاب سید کلیم امام کی لاجسٹک برانچ کو نئی یو نیفارم کے سیمپل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جو آ ئی جی پنجاب کو یونیفارم کے 4 مختلف اقسام کے سیمپلز تیار کرکے پیش کرے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب مشاق سکھیرا نے جب پرانی وردی جو کہ کالی شرٹ اور خاکی پتلون تھی کو تبدیل کرنے کا کام شروع کیا تھا تو تب ہی محکمہ کی اکثریت نے اس زیتون رنگ کی وردی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی جس میں سپاہی سے اعلی ترین افسران تک شامل تھے لیکن مبینہ طور پر سیاسی عمل دخل کی وجہ سے محکمہ کی مخالفت کے باوجود مشتاق سکھیرا کی جانب سے وردی تبدیل کر دی گئی تھی تاہم موجودہ آ ئی جی پنجاب سید کلیم امام نے ایک بار پھر وردی کا رنگ تبدیل کرنے کے حوالے سے میٹنگز شروع کردی ہیں اور محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکانات موجود ہیں کہ یہ نئی وردی کو ختم کر تے ہوئے پرانی وردی کو دوبارہ سے لاگو کر دیا جائے گا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain