تازہ تر ین

اپنی حکومت ” بند “ کر دوں گا : ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (ٹرینڈی ایڈیٹر رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے سرحدوں کی حفاظت کے متعلق فنڈز روکے تو وہ حکومت بند کردیں گے۔ واشنگٹن ٹائمزکے مطابق انھوں نے ری پبلکنزکے ارکان کانگرس سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحدیں محفوظ کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سمیت سرحدوں کی حفاظت انتظامیہ کی سرفہرست ترجیح ہے‘ تاہم ڈیموکریٹس ان منصوبوں کیلئے فنڈزکی فراہمی میں ثابت قدمی سے رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو امریکہ، امریکہ نہیں رہے گا۔ لہذا سرحدوں کی حفاظت کیلئے مجھے جو کچھ بھی کرنا پڑا، میں کروں گا۔ واضح رہے یکم اکتوبر سے نیا مالی سال شروع ہوتے ہی کانگرس اخراجات کے بل منظورکرنے جارہی ہے۔ قانون سازوں نے 12میں سے 9بل منظورکرلئے ہیں، جن پر امریکی صدر نے دستخط کر دیئے تو حکومت کی بندش کا امکان محدود ہو جائے گا۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کو تنبیہ کی ہے کہ وہ باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں محصور معصوم شہریوں کا قتل عام کرنے سے باز رہے، اگر ایسا کیا گیا تو دنیا اور امریکہ بہت، بہت ناراض ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے شام کے صدربشارالاسدکو قتل کرنے کا حکم دینے کی تردید کی ہے، جس حالیہ کتاب میںیہ دعوی کیا گیا، وہ افسانوں پر مشتمل ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain