تازہ تر ین

فاروق ستار کا پی ٹی آئی میں شمولیت بارے بڑا کھڑاک

کراچی(ویب ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق کہاہےکہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔فاروق ستار نے کل میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے اور ضمنی الیکشن میں نومنتخب صدر پاکستان عارف علوی کی خالی نشست این اے 247 سے الیکشن لڑانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن میں انتخابی اخراجات سے متعلق پٹیشن دائر کردی جس پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بعض اراکین نے دعوت دی ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں، تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں۔ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہونے جارہی ہے اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ این اے 247 پر میں کھڑا ہو جاو¿ں۔فاروق ستار نے اپنی پٹیشن سے متعلق بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بےلگام انتخابی اخراجات پر درخواست دی ہے، قومی اسمبلی کے رکن کے اخراجات 40 لاکھ رکھے گئے ہیں، سیاسی جماعتیں لاکھوں اور کروڑوں روپےخرچ کردیتی ہیں، اس طرح امیدوار کو عام انتخابات میں یکساں مواقع نہیں مل پاتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain