تازہ تر ین

دنیا کے معمر ترین جوڑے نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک) دنیا کے معمرترین شادی شدہ جوڑے نے صبر اور باہمی برداشت کو اپنی 80 سالہ طویل رفاقت کا واحد راز قرار دیا ہے۔جاپان میں میساواور میاکو ماتسوموتوز کی عمریں بالترتیب 108 اور 100 برس ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں دنیا کے بزرگ ترین میاں بیوی قرار دیا گیا ہے۔ ان دونوں نے اپنی خوشیوں بھری زندگی میں باہمی صبر اور احترام کوکلیدی قرار دیا ہے۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق یہ عادات کسی بھی رشتے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ جوڑا 1937 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا اور آج دونوں کی عمریں 100 برس سے زیادہ ہیں۔ ان کی پانچ بیٹیاں، 13 نواسے اور 25 نواسیاں ہیں۔ ماتسوموتوز کہتے ہیں کہ ان دونوں نے خوشیوں بھری اور پرسکون زندگی گزاری ہے۔اگرچہ امریکہ اور دیگر ممالک میں انسان کی اوسط عمر 80 برس تک جاپہنچی ہے لیکن وہاں شادیاں جلد ناکام ہوتی ہیں اور طلاق پر منتج ہوجاتی ہیں۔ اسی بنا پر اس جوڑے کو طویل ترین عرصے تک رشتہ ازدواج میں جڑے رہنے والا جوڑا بھی کہا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain