اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔جیونیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خور شید شاہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظوری اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہناہےکہ یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم ق±ل سے پہلے ہوگی، پی پی چیئرمین نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گے جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔
