تازہ تر ین

عمران خان کے بیٹوں کی بنی گالہ میں کزنز کے ساتھ موج مستیاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور قاسم خان ان دنوں چھٹیا ں گزارنے کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے بیٹے ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ پاکستان آئے ہیں۔قاسم اور سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کے پروٹوکول سے متعلق متضاد خبریں بھی سوشل میڈ یا کی زینت بنی۔بعض سوشل میڈ یا صارفین کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان خان کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے بنی گالا سخت سیکیورٹی حصار میں لا یا گیا اور اس دوران سڑکیں بھی بند کی گئیں تاہم کچھ صارفین نے اسے خبر کو جھوٹا قرار دیا۔وزیراعظم عمران خان اپنی مصروفیت کے باعث وزیراعظم ہاوس میں وقت گزارتے ہیں جبکہ ان کے بیٹے بنی گالا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں لیکن بنی گالا میں ان کے ساتھ اور کون کون رہے رہا ہے ؟سوشل میڈ یا پر تصویر شیئر ہوگئی۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر ہوئی جس میں قاسم خان اور سلمان خان اپنے کزنز کے ساتھ موجود ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی اپنے دو کزنوں کے ساتھ بنی گالا میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ عمران خان کا پالتو کتا بھی ہے۔اس موقع پر دونوں بھائی اپنے کزنوں کی کمپنی خوب انجوائے کر رہے ہیں اور کافی خوش دکھائی دئیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain