تازہ تر ین

”بہشتی دروازہ کب کُھلے گا؟اعلان ہو گیا

پاکپتن(ویب ڈیسک)برصغیر پاک وہند کے عظیم بر صغیر کے سلسلہ چشتیہ عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرکے 776ویں سالانہ عرس کی تقریبات ساتویں روز میں داخل ہو گئیں۔5محرم الحرام 16ستمبر اتوار کی شب دربار کا بہشتی دروازہ کھولا جائے گا جو مسلسل پانچ راتیں کھلا رہے گا۔ قدیمی رسومات سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے ادا کیں۔اس موقع پر سینکڑوں سجادگان، سلسلہ چشتیہ اور عقیدت مند سمیت ہزاروں زائرین موجود تھے۔ ختم شہدائے کربلا،ختم خواجہ خواجگان کے بعددربار کے رسمی قوالوں نے سلسلہ چشتیہ کی معروف رسم قوالی اد اکی گئی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ملکی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ دیوان مودود مسعود چشتی نے زائرین میں بابا فرید? کے روائتی تبرکات،چینی،شکر،مکھانے بھنڈارے اور مٹی کے ڈولیوں میں شربت اور سپیشل تیارکیے گئے جلے تقسیم کیے گئے زائرین کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس میں شرکت کے لئے اندرون و بیرون ممالک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمدد نے بتایا کہ بہشتی دروازہ کھولنے کے دوران 1372پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain