تازہ تر ین

قاتل ڈور نے ایک اور طالبعلم کا مستقبل تاریک کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود لاہور پولیس اس پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہ ہوسکی،پابندی کے باوجود کئی معصو م بچے ،بچیاں اس قاتل ڈور کی زد میں آکر موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد ہسپتالوں میں داخل رہے۔گزشتہ روز بھی فیکٹری ایریاکے علاقے والٹن روڈ پر سیکنڈ ائیرکا طالبعلم محمد اخلاق ملک گردن میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا ، جس کو مقامی ہسپتال میں لے جاکر طبی امداد دی گئی تاہم پولیس نے اس ڈور پھرنے کے واقعہ کو گول کرتے ہوئے کوئی قانونی کارروائی نہ کی۔واضح رہے کہ شہر میں پتنگ بازی کی وجہ سے شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات پر ایس پی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو نوکریوں سے برخاست اور معطل ہونے کی سزاﺅں کا منہ دیکھنا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain