ممبئی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرایک منفرد انداز میں آنکھ مارنے کے سٹائل کی ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ویریئر کی انتہائی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پریا پرکاش واریئر کی ملیالم فلم ’اوروآدھار لو‘14 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے اور آج کل وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں ، پریا پرکاش وارئیر نے حال ہی میں مقامی میگزین کے کور پیج کیلئے فوٹو شوٹ کروایاہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصاویر میں پریا پرکاش نے اپنے گھنگرالے خوبصورت بالوں کو سٹریٹ کروالیاہے جس میں وہ اور بھی زیادہ دلکش نظر آ رہی ہیں۔
