تازہ تر ین

تُرکی کا ویزا حاصل کرنیوالوں کیلئے خوشخبری

کراچی(ویب ڈیسک)بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا تیسرا بدترین پاسپورٹ ہے۔ عالمی رینکنگ میں اسے صرف افغانستان اور ایران کے پاسپورٹ سے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی طلبائکو بھی بیرون ملک تعلیم کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویزے کے حصول کے لئے انہیں بہت سی ایسی شرائط پوری کرنی پڑتی ہیں جن کا تقاضہ دیگر ممالک کے طلبائسے نہیں کیا جاتا۔ اکثر طلباءتو یہ سمجھنے سے ہی قاصر ہوتے ہیں کہ ویزے کے کامیابی سے حصول کے لئے انہیں کیا چیزیں درکار ہیں۔
حال ہی میں ایک تُرک یونیورسٹی میں داخلہ، اورپھر ترکی کا ویزہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ایک پاکستانی طالب علم نے انہی مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستانی طالب علموں کی رہنمائی کی ایک اچھی کاوش کی ہے۔ اس طالب علم کا کہنا ہے کہ ”میں نے بیرون ملک تعلیم کے لئے درخواست دی اور ترکی کی بلکنت یونیورسٹی میں مجھے داخلہ مل گیا اور تعلیم کا آغاز کرنے کے لئے مجھے ترک ویزے کی ضرورت تھی۔ میرے پاس دو ماہ کا وقت تھا لیکن مجھے ڈھیروں دستاویزات تیار کرنی تھیں اور یہ عمل مجھے بہت مشکل لگ رہا تھا۔ بہرحال میں نے یہ سارا عمل کامیابی سے مکمل کیا۔ اب میں چاہتا ہوں کہ میں دیگر طلبا کی آسانی کے لئے کچھ ایسی باتیں بتاﺅں جو اُن کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔“ویزے کے حصول کے لئے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اس طالب علم نے بتایا ہے کہ، ترک ویزے کے حصول کے لئے سب سے پہلے تو آپ کو ترک قونصلیٹ پروسیجرز ویب سائٹ پر آن لائن فارم پر کرنا ہوتا ہے۔ اسے ُپر کرنے کے بعد اس کا پرنٹ لے کر اس پر دستخط کریں اور یہ آپ کی ویزا درخواست کا پہلا ڈاکومنٹ ہوگا۔ تعلیمی ویزے کے لئے آپ کو آن لائن فارم میں درج ذیل معلومات درج کرنا ہوتی ہیں۔
ٹائپ آف ٹریول ڈاکومنٹ: آرڈنری پاسپورٹ،
ٹائپ آف ویزا: سٹوڈنٹ/ایجوکیشن ویزا،
پرپز آف ٹرپ: ایجوکیشن پرپز،
نمبر آف انٹری ریکویسٹڈ: سنگل انٹری،
کنٹری: لسٹ میں سے اپنے ملک کا نام منتخب کریں،
مشن: ترکش ایمبسی ان اسلام آباد
پرسنل انفارمیشن کے سیکشن میں مطلوبہ ڈاکومنٹس کی فہرست دی گئی ہوتی ہے۔ ان میں ویزا ایپلیکیشن فارم، پاسپورٹ یا ٹریول ڈاکومنٹ، حالیہ یا پرانے پاسپورٹ کی کاپی، بائیو میٹرک فوٹوگراف، ٹریول ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ، پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ، فلائٹ ریزرویشن کی کاپی، اور یونیورسٹی کا اکسیپٹنس لیٹر شامل ہیں۔اسی طرح آپ کو بینک اکاﺅنٹ مینٹیننس سرٹیفکیٹ یا طالب علم یا سپانسر کی اوریجنل بینک سٹیٹمنٹ درکار ہوگی جبکہ سپانسر کا گارنٹی لیٹر بھی چاہیے ہوگا۔ ڈاکومنٹس کی ویری فکیشن کے لئے درخواست گزار کا کونسنٹ لیٹر بھی درکار ہوگا جبکہ 18 سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں والدین کا کونسنٹ لیٹر بھی درکار ہوگا۔ آپ جو دیگر معلومات فراہم کریں گے اُ±ن میں کنٹیکٹ انفارمیشن، اور ٹریول انفارمیشن شامل ہیں۔ اور ہاں، اگر آپ نے O لیول یا Aلیول کیا ہے تو ایکویویلنس سٹیٹمنٹ درکار ہو گی۔اگر مندرجہ بالا تمام ڈاکومنٹس اور معلومات آپ کے پاس موجود ہیں تو ویزہ کی درخواست مکمل کرنے میں یقیناً آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain