گوجرہ، فیصل آباد (نمائندگان خبریں) عشق میں ناکا می پر نوجوان نے لڑکی کے گھر والو ں پر تیزاب پھینک دیا تیزاب گردی سے خاتو ن جا ں بحق بچو ں سمیت تین شدید زخمی ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 92 ج ب گوجرہ کا اوباش نوجوا ن صفدر دو ما ہ قبل گا ﺅ ں کے محمد انور کے گھر میں گھس گیا اور سترہ سالہ دوشیزہ ثنا ءکو ہراسا ں کرنا شروع کردیا بچی کی چیخ و پکا ر پر گھر والے جمع ہوگئے تو ملزم فرارہوگیا جنہو ں نے تھا نہ صدر کی چوکی اڈا دواکھڑی میں درخواست گزاری تو ملزم کو گرفتار کرلیا گیا بعدازاں دونو ں فریقوں میں گا ﺅ ں میں پنچائیت ہوئی جس میں صفدر کو لڑکی کو تنگ کر نے کی پا داش میں چھ ما ہ کیلئے گا ﺅ ں بدر کردیا گیا جس پر محمد انور نے اپنی درخواست وآ پس لے لی صفدر علی گزشتہ روز گا ﺅ ں وآ پس آ گیا جسے گاﺅ ں بدری کا رنج تھا کہ محمد انور اپنی اہلیہ سکینہ بی بی اور اپنے بچو ں آ ٹھ سالہ محمد محسن اور چھ سالہ عادل کے ہمراہ اپنے گھر کے با ہر مو یشیو ں کے پا س سو ئے ہوئے تھے جبکہ دیگر بچے گھر کے اندر سوئے ہوئے تھے رات کے وقت ملزم صفدر علی اپنے دو نامعلوم سا تھیو ں سمیت موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر آ گیا اور گھر کے باہر سوئے ہوئے محمد انور اور اسکی اہلیہ سکینہ بی بی اور دونو ں بچو ں پر تیزاب پھینک دیا اور سکینہ بی بی کے منہ میں زبردستی تیزاب ڈال دیا اور تینو ں موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے چیخ و پکار پر اہل گاﺅ ں جمع ہوگئے اور تیزاب سے جھلسنے والو ں کو فوری طور پر سول ہسپتال فیصل آ باد پہنچایا گیاجہا ں سے انہیں الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفرکردیا گیا جہا ں پر سکینہ بی بی جو کہ آ ٹھ ما ہ کی حا ملہ بیا ن کی جاتی ہے دم توڑ گئی جبکہ محمد انور کا چہرہ اور آ نکھیں بھی بری طرح متا ثر ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اطلا ع ملنے پر چوکی انچارج سب انسپکٹر عبدالقادر فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور چھا پہ مار کو ملزم صفدر کو گرفتار کرلیا اور سکینہ بی بی کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوار ٹرز ہسپتال گوجرہ سے پوسٹ ما رٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور محمد انور کے بھائی محمد افضل کی تحریری درخواست پرصفدر اور دو نا معلوم افراد کے خلاف قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔ علا قہ مکینو ں نے چوکی انچارج عبدالقا در کی کا ر کردگی کو سراہا ہے ۔