اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار نذیر احمد چانڈیو، سپاہی فخر اور عامر شامل ہیں، مارنے جانے والے4دہشت گردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد آفتاب بھی مارا گیا ہے، دہشت گرد دسمبر 2017میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، پاک فوج کی جانب سے علاقے کو کلیئر قرار دےدیا گیا ہے۔
