تازہ تر ین

پانی اب مفت نہیں ملنا، یہ سونے کی چیز بن گئی ہے : چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ پانی اب مفت نہیں ملنا، یہ سونے کی چیز بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کٹاس راج مندر کاتالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے متبادل پانی کا انتظام کرنا تھا،فیکٹریوں کے زیراستعمال پانی کانرخ طے کیاگیایانہیں؟،ڈی جی ماحولیات پنجاب نے بتایا کہ فیکٹریوں کو مانیٹرکررہے ہیں، سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ ڈی جی خان اوربیسٹ وے فیکٹری کی حد تک ریٹ طے کردیاہے۔چیف جسٹس پاکستا ن نے استفسار کیا کہ باقی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے ابھی تک ریٹ کیوں طے نہیں کیا؟چیف جسٹس نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی رات 12 بجے تک کام کریں،پانی اب مفت نہیں ملنا، یہ سونے کی چیز بن گئی ہے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری بلدیات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام دفاترمیں بیٹھ کرنہیں ہوتے،جوگرپہن کر باہر نکلیں، پنجاب کی تمام سیمنٹ فیکٹریوں کی صورتحال معلوم کریں۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ پنجاب کی تمام سیمنٹ فیکٹریاں پانی کی قیمت ادا کر رہی ہیں ؟سیمنٹ فیکٹریاں پانی کی قیمت ادا کر رہی ہیں یا نہیں ،عدالت نے منگل تک رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہا ہے کہ پانی کی قیمت کے تعین کیلئے طریقہ کار سے متعلق بھی رپورٹ دی جائے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فیکٹریوں میں ریورس اوس موسس پلانٹس لگائیں،سپریم کورٹ نے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain